March 17, 2026
Waqt ki Ahmiyat

تاجر کو اگر نفع نہ ہو تو وہ کہتا ہے کہ بہت نقصان ہوا۔ میرے بھائی جب دنیا کی تجارت میں یہ اصول ہے کہ نفع نہ ہونا نقصان ہے تو امام غزالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ دین کے بارے میں بھی یہ سوچو کہ اوقات زندگی ایسے کام میں لگا دئے جس میں نفع نہیں ہو اتو حقیقت میں یہ بھی نقصان ہے نفع کا سودا نہیں بلکہ نقصان کا سودا ہے اس لئے اگر تم چاہو تو اس سے آخرت کا بہت بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہو۔ اس طرح تم زندگی گزار کر دیکھو۔

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ

نا فرمانوں کوعبادت الٰہی سے منہ موڑنے والوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا۔

وَ ہُمْ یَصْطَرِخُوۡنَ فِیۡہَا ۚ رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صٰلِحًا غَیۡرَ الَّذِیۡ کُنَّا نَعْمَلُ ؕ اَوَلَمْ نُعَمِّرْکُمۡ مَّا یَتَذَکَّرُ فِیۡہِ مَنۡ تَذَکَّرَ وَ جَآءَکُمُ النَّذِیۡرُ ؕ فَذُوۡقُوۡا فَمَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ نَّصِیۡرٍ

﴿سورۃ فاطر 37﴾ 

ترجمہ کنز الایمان: اور وہ اس میں چلّاتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں نکال کہ ہم اچھا کام کریں اس کے خلاف جو پہلے کرتے تھے اور کیا ہم نے تمہیں وہ عمر نہ دی تھی جس میں سمجھ لیتا جسے سمجھنا ہوتا اور ڈر سنانے والا تمہارے پاس تشریف لایا تھا تو اب چکھو کہ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔

5 thoughts on “وقت کی اہمیت – Time Management

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *