فضائل ماہ صیام | روزوں کے مسائل | فضائل ومسائل رمضان
…
روزے کے طبّی فوائد:
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:
وَاَنْ تَصُوْ مُوْ اخَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
(سورہ بقرہ آیت 184)
ترجمہ: “اور تمہارا روزہ رکھ لینا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تمہیں سمجھ ہو”
اگر ہم اس آیت ِ مبارکہ میں موجود حقائق کا طبی نکتہ نظر سے مطالعہ کریں تو واضح ہو جاتا ہے کہ روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے مفید چیز ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ روزے سے جسم میں کوئی نقص یا کمزوری واقع نہیں ہوتی بلکہ روزہ رکھنے سے صرف دو کھانوں کا درمیانی وقفہ ہی معمول سے زیادہ ہوتا ہے اور درحقیقت ۲۴ گھنٹوں میں جسم کو مجموعی طور پر اتنے فرارے (calories) اور مائع / پانی کی مقدار مل جاتی ہے جتنی روزے کے علاوہ دنوں میں ملتی ہے۔
مذکورہ بالا آیت کے علاوہ نبی کریمﷺ کی احادیث مبارکہ سے بھی اس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ روزہ عبادت کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
رسول اکرمﷺ نے فرمایا :
صُومُوا تَصِحُّوْا
ترجمہ: یعنی روزہ رکھو صحت یاب ہو جاؤگے
(درمنثورج 1ص 440)
امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے :
“بے شک اللہ نے بنی اسرائیل کے ایک نبی علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی کہ آپ اپنی قوم کو خبر دیجئے کہ جو بھی بندہ میری رضا کے لئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے تو میں اسکے جسم کو صحت بھی عطا فرماتا ہوں اور اسکو اجر عظیم بھی دونگا ۔ (شعب الایمان32 ص 412)
مذکورہ آیت اور حدیث مبارکہ سے یقینی طور پر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ روزہ صحت کے لئے مفید چیز ہے نیز روزہ کے ذریعے مندرجہ ذیل بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

