March 17, 2026
فضائل ماہ صیام | روزوں کے مسائل | فضائل وأحكام ماه صيام

روزہ دار کے لئے دو خوشیاں:

حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا

“روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ایک افطار کے وقت دوسری خوشی اپنے رب سے ملاقات کے وقت”

 (صحیح بخاری ج۱ ص 255 حدیث 1805)

مطلب:

 مطلب یہ ہے کہ ایک خوشی ہر روزے دار کو اس وقت میسر ہوتی ہے جب وہ کڑے دن کی بھوک اور پیاس کے بعد لذت طعام (افطار ) سے آسودہ ہوتا ہےاوردوسری خوشی حضور ﷺ کے ارشاد کے مطابق اسوقت نصیب ہوگی جب عالم اُخروی میں اسے دیدارِ الہیٰ کی نعمتِ عظمیٰ سے نوازا جائےگا۔

روزہ ڈھال ہے:

حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے  انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضورنبی کریمﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے جیسے تم میں سے کسی شخص کے پاس لڑائی کی ڈھال ہو۔

(سنن نسائی ج۱ ص 311 حدیث 2230)

روزہ دار کی منہ کی ہوا:

حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کے قبضےمیں محمد (ﷺ) کی جان ہے۔روزہ دار کے منہ کی ہوا اللہ کے نزدیک یومِ قیامت مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے۔

(صحیح مسلم ج ۱ حدیث 7151)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *