March 17, 2026
فضائل ماہ صیام | روزوں کے مسائل | فضائل وأحكام ماه صيام

معمولاتِ نبی ﷺ کا اجمالی جائزہ:

اجمالی طور پر حضور اکرم ﷺ کے معمولاتِ رمضان کویوں بیان کیا جا سکتاہے۔

  • صیامِ رمضان: اس سے مراد رمضان کے دوران اپنے اوپر روزوں کی پابندی کو لازم ٹھہرالینا ہے۔
  • قیامِ رمضان: رمضان المبارک کی راتوں میں نماز تراویح ، تسبیح و تہلیل اور کثرت سے ذکر و فکر میں مشغول رہنا۔
  • ختمِ قرآن: دوران ماہِ رمضان المبارک مکمل قرآن پاک کی تلاوت کا معمول۔
  • اعتکاف: رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے ایام میں اعتکاف کی نیت کے ساتھ مسجد میں بیٹھنا۔
  • نماز تہجد: سال کے بقیہ مہینوں کی نسبت رمضان المبارک میں نماز تہجد کی ادائیگی  میں زیادہ انہماک اور ذوق و شوق کا مظاہرہ۔
  • صدقہ و خیرات: حضور نبی کریمﷺ اس مہینے میں عام مہینوں کی نسبت صدقہ و خیرات بھی کثرت سے کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *